اگست 27, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سمیع الحسن برنی نے ذمہ داریوں کو عمدگی سے انجام دیا۔ سی او او پی سی بی سمیر سید کا کہنا ہے کہ بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ رشید پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر تھیں، انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔سمیع الحسن برنی نے دسمبر 2024 کو پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا ۔سمیع الحسن برنی نے آئی سی سی میں 13 سال کام کرنے کے بعد دوبارہ مارچ 2019 میں پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔