اگست 27, 2026

اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کو ایک بار پھر پی ایس ایل 10 کا کنٹریکٹ دیدیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل 10 کا کنٹریکٹ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 میں صاحبزادہ فرحان اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈومیسٹک پرفارمنس پر صاحبزادہ فرحان کو پی ایس ایل کے سیزن 10 کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا، صاحبزادہ فرحان اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کے 20ویں کھلاڑی ہوں گے۔ صاحبزادہ فرحان نے 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پی ایس ایل ڈیبیو کیا تھا۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہناتھا کہ صاحبزادہ فرحان جیسا کھلاڑی کسی بھی وقت پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہمیشہ ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو مواقع دیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کا کہناتھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے پی ایس ایل میں بریک دیا، ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔