اگست 27, 2026

تمیم اقبال ہسپتال سے ڈسچارج

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر ان کی قریبی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی۔ بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان کو 2 روز قبل طبیعت بہتر ہونے پر ڈھاکا سٹی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردیں گے۔