رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازیوں کااجتماع ہواجنہوں نے اللہ کے حضوراپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے التجا کی۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق زائرین کی تعداد 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد رہی جو مسجد الحرام سمیت اس کے ملحقہ علاقوں تک موجود تھے،انہوں نے شب قدر کی طاق رات میں اللہ کے حضور اپنی بخشش سمیت دیگر دعائیں مانگیں۔




