نومبر 26, 2026

حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ٹھہرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باولر حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور باقی 5 کھلاڑیوں نے نیپئر میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ولینگٹن سے نیپئر روانہ ہوا۔ فاسٹ باولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا، پہلے دونوں کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل تھے۔ سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان نے نیپئر میں ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا۔ واضح رہے کہ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت 9 کھلاڑی پہلے ہی نیپئر میں موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں میں شاداب خان ، شاہین آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہوگی۔