نومبر 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیگ

یمن جنگ کے انتہائی اہم خفیہ منصوبے سے متعلق معلومات لیک ہونے کے بعد اب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک ہو گیا۔ جرمن جریدے ڈیر سپیگل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا، ان کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور پاس ورڈز ڈیٹا سرچ سروسز اور ہیک شدہ ڈیٹا بیس کی مدد سے آرام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور بعض صورتوں میں ان کے پاسورڈز بھی کمرشل ڈیٹا سرچ سروسز کے ذریعے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ اور مائیک والٹز کے فون نمبرز مبینہ طور پر میسجنگ سروسز واٹس ایپ اور سگنل کے اکاؤنٹس سے منسلک تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تینوں کی ڈیوائسز میں سپائی ویئر نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ تینوں سگنل پر گروپ چیٹ میں 15 مارچ کو حوثیوں پر فضائی حملوں کے خفیہ منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے تو اس دوران غیر ملکی ایجنٹس ان کی جاسوسی کر رہے ہوں۔