اپریل 30, 2026

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد روہت شرما کو بڑا انعام مل گیا

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی، روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔