جولائی 10, 2026

یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا: روسی ترجمان

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا،روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کیلئے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کی پوزیشن کچھ فریقین، معاہدوں، کوششوں کی وجہ سے فیڈریشن سے باہر نہیں بلکہ اندر طے ہوتی ہے۔