جولائی 10, 2026

یوکرین 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا

یوکرین نے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لییامریکی تجویز مان لی ہے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ بیانیہ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر رضا مند ظاہر کی ہے۔ امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہوسکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہوسکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی ہوگا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، مذکرات کی میزبانی سعودی رہنما محمد بن سلمان نے کی ہے۔ مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور یوکرینی بچوں کی واپسی پر بھی بات ہوئی، یوکرین کا یورپی شراکت داروں کو امن عمل میں شامل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔