جولائی 10, 2026

ڈیویلیرز نے 28 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا

جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 9 مارچ کو "ٹیسٹ آف سپر سپورٹ پارک 2025” کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی،سٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی سنچری کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہے جہاں مداحوں نے "مسٹر 360” کی واپسی کو خوب سراہا،اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا جوہر اب بھی برقرار ہے۔ یہ ان کی لیجنڈز کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔ سپر سپورٹ پارک کے آفیشل ایکس ہینڈل نے بھی ان کی اس شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا "اے بی ڈیویلیرز کی پہلی لیجنڈز سنچری، مسٹر 360 واپس آ گئے!”۔