جولائی 10, 2026

امریکی صدر کی حماس کو یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی قیادت پر فلسطینی علاقے چھوڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کیلئے یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے، غزہ کے لوگوں کے لئے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کررہا ہے۔ حماس نے واضح طور پر کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، ٹرمپ کے بیانات سے واضح ہے کہ امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں شراکت دار ہے۔