اگست 29, 2026

ٹیکسٹائل ملز کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھاری ٹیکسز کا سامنا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہنگی بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا معیشت میں اہم کردار ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔