جولائی 9, 2026

مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔