جون 28, 2026

چیمپئنز ٹرافی سے باہر امام الحق نے بھی لب کشائی کر دی

امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے، سفر ابھی ختم نہیں ہوا، یہی زندگی ہے۔ امام الحق نے لکھا ہے کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے، سب سے اہم صبر اور اللّٰہ پر بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ امام الحق ون ڈے سکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔