پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔




