مئی 26, 2026

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کرسکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لیے آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔