جون 25, 2026

پاکستانی ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا، رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑا چیلینج تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی،واضح رہے کہ ماؤنٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔