اپریل 30, 2026

ویسٹ انڈین ٹیم دورہ پاکستان کیلئے چل پڑی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کے لیے چل پڑی ہے اور اس کا سفر جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے جہاں یہ ریکوری سٹاپ کرے گا،ری کوری سٹاپ کے بعد سکواڈ پاکستان کے لیے روانہ ہوگا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 جنوری سے پاکستان شاہینز کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں شیڈول ہے۔