اپریل 16, 2026

کرنسی نوٹ سے شیخ مجیب کی تصویر غائب

شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے لگیں،کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصاویر غائب۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹ سے شیخ مجیب کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔ نئے کرنسی نوٹ میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جوئے بنگلہ کا نعرہ بھی ختم کردیا۔ایپلٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔