نومبر 11, 2026

پشاور؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کے قتل کیس میں مزید پیشرفت

پشاور: حیات آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مزید اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد سمیع کے مطابق فرار ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے جبکہ نادرا سمیت دیگر اداروں کو ملزمان سے مطلق آگاہ بھی کر دیا گیا۔پولیس افسر کے مطابق سیف سٹی سے تمام روٹس کی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان شہر کے سدرن روڈ سے فرار ہوئے۔ شناخت ملزمان کا کریمینل ڈیٹا سسٹم میں موجود ہے جبکہ ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد کا یونیورسٹی ٹاؤن سے تعاقب کیا گیا جو اپنی بلٹ پروف گاڑی میں حیات آباد تک آئے، ملزمان نے مبینہ طور پر دشمنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کیا، نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر قتل والے مقام کی کئی بار ریکی کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق مقتول بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے تھے اس لیے مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کو سواری بنا کر نادرا دفتر تک گاڑی کا تعاقب کیا، شوٹر گھر سے نادرا آفس تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا پیچھا کرتے رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان 6 نومبر کو علاقہ حیات آباد میں نادرا دفتر کے باہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کر کے فرار ہوئے تھے۔