کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران اربوں ڈالر ترسیلات زر کی مد میں پاکستان بھیج دیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2026ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.9 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، جبکہ ترسیلات زر میں سال بہ سال 13.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی تا اکتوبر مالی سال 27ء کے دوران کارکنوں کی مجموعی ترسیلات 14.8 ارب ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 13.0 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.0 فیصد اضافہ ہےاکتوبر 2026ء میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 981.6 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 328.9 ملین ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔




