نومبر 7, 2026

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے کے اوپر امریکا کے دو ایم کیو 9 ڈرون مار گرائے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے دونوں امریکی ڈرونز کو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرونز کس مشن پر تھے یا انہیں کس مقام پر نشانہ بنایا گیااس سے قبل ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے مقامی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا تھا کہ قشم جزیرے کے علاقے سوزا میں دو پروجیکٹائل گرے یا ٹکرائے ہیں۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں دو امریکی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ ڈرونز کی تباہی اور واقعے کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق بھی دستیاب نہیں ہے۔قشم جزیرہ آبنائے ہرمز میں واقع ہے، جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی واقعے سے خطے کی پہلے سے کشیدہ صورت حال مزید متاثر ہوسکتی ہے۔