اکتوبر 29, 2026

گزشتہ روز استعفیٰ دینے والے جسٹس محسن اختر کیانی کا نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ 

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق بچوں کی کفالت کی ذمہ داری والدین کی علیحدگی یا شادی ختم ہونے سے ختم نہیں ہوتی۔عدالت نے بیرون ملک میں مقیم والد کو فی بچہ 30 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ ادا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار دینے کا بھی حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ والد کی محدود آمدن ہونا بچوں کا نان و نفقہ کی زمہ داری ختم نہیں کرتا، بچوں کے نان و نفقہ کا تعین والد کی مالی حیثیت اور بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے، برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر کم از کم شہری اجرت مقرر ہے۔فیصلے کے مطابق ریکارڈ کے مطابق بچوں کے والد کا بیرون ملک میں مناسب تنخواہ نہ ہونے کا کہا گیا، بچوں کے نان و نفقہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ نومبر 2019 سے شمار کیا جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے صائقہ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ والد کی اصل آمدن اور کام کی نوعیت کا تعین شواہد کی روشنی میں کیا جائے، درخواست گزار کی شادی زاہد اقبال سے 2010 میں ہوئی تھی۔