اکتوبر 27, 2026

سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

سری لنکا کے اسٹار بیٹر پتھم نسانکا انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسانکا کو ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ میں فٹنس سے مشروط طور پر شامل کیا گیا تھاتاہم وہ سیریز شروع ہونے سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے۔انجری کے باعث وہ پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔پتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو یوڈارا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ اس وقت ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم کو بھی جوائن کریں گے۔یوڈارا اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔