سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے سان فرانسسکو میں ٹیک کرنچ – 2026 میں شرکت کی جہاں پاکستان کی 20 ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شرکت، جدید ٹیکنالوجی سے لیس مصنو عات اور ڈیجیٹل حل پیش کیے گئے۔سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی پاکستان پویلین میں شریک ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات رہی جبکہ جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پاکستانیسیاحت
سفیر پاکستان نےپاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی صلا حیتوں کو سراہا۔سفیرِ پاکستان کی جا نب سے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سلیکون ویلی میں اپنی موجودگی بڑھانے، امریکی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور دیرپا تجارتی روابط قائم کرنے کی ترغیب۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں سرمایہ کاری پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،جدید نوجوان نسل سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اورمصنو عی ذہانت کے شعبوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہے.انہوں نے کہا کہ اِ ن شعبوں میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں. پاکستانی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ میں کاروباری روابط کے فروغ کے لیے امریکہ میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی.سفیر پاکستان نے کہا کہ انفار میشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک – امریکہ دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ٹیک کرنچ – 2026 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کرانا، کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی اداروں/منڈیوں تک رسائی آسان بنانا اور امریکہ کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔




