بھارت میں ووٹروں کی فہرست میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ملک کے انتخابی سربراہ کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے اور اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے.بھارتی حکومت نے بڑے پیمانے پر مظاہروں سے قبل دارالحکومت میں ہزاروں پولیس کو تعینات کیا اور دہلی اور اس کے آس پاس نقل و حمل کو محدود کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے مبینہ بدانتظامی کی ایک اخباری تحقیقات کے بعد ملک بھر میں اپوزیشن اور کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ای سی آئی نے "خصوصی گہری نظرثانی” میں ناانصافی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ڈپلیکیٹ اور نااہل ووٹروں کو ہٹانا تھا۔




