لاہور: خلیجی ممالک کی کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوکر گیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی، ابوظبی، کولمبو اور کراچی جانے والی مختلف ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ابوظبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 285 تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی۔ اسی طرح لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 410 بھی منسوخ کر دی گئی۔ دبئی کے لیے روانہ ہونے والی ایک اور نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 416 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔لاہور ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 8 ڈی 982 بھی منسوخ کر دی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ساتھ اندرون ملک فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی نائن 845 اور ایک دوسری نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 146 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ اسی روٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 401 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔




