اکتوبر 9, 2026

ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ہانگ کانگ سکسز کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی کو ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔ اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی۔