اکتوبر 6, 2026

رونالڈو نے سالانہ کمائی میں میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2026 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔اسپورٹیکو کی فہرست کے مطابق رونالڈو کی مجموعی سالانہ آمدن تقریباً 300 ملین ڈالر ہے جو ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کی 150 ملین ڈالر آمدن سے دگنی ہے۔رونالڈو کو میدان میں کھیل سے تقریباً 250 ملین ڈالر جبکہ تشہیری اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے مزید 50 ملین ڈالر ملنے کا اندازہ ہے۔وہ سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے کے ساتھ مختلف عالمی برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے کاروباری دائرے کو بھی وسعت دے رہے ہیں۔دوسری جانب میسی کی آمدن کھیل اور تجارتی سرگرمیوں سے تقریباً 75، 75 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ وہ انٹر میامی کے ساتھ 2028 تک معاہدے میں ہیں۔دونوں سپر اسٹارز فٹبال کے علاوہ کاروباری میدان میں بھی سرگرم ہیں۔میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کارنیلا میں مکمل ملکیت حاصل کرلی ہے جبکہ رونالڈو کے بارے میں بھی النصر میں ممکنہ سرمایہ کاری کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔بین الاقوامی فٹبال میں بھی دونوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز ہے۔