اکتوبر 5, 2026

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑے ناموں کی واپسی کا قوی امکان

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں بھیجے گئے اسکواڈ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔