سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گےکپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں عمدہ فارم میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے تین میچز میں 198 رنز بنائے جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز کی شاندار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی۔سری لنکن اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، شاناکا اور وکرما سنگھے بھی شامل ہیں۔اسپن شعبے میں ویلالاگے، تھیکشانا اور ویاسکانتھ موجود ہوں گے جبکہ چمیرا، فرنینڈو، تھشارا اور ملنگا فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سات وکٹوں کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔انجریز کے باعث دو اہم کھلاڑی پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ میچز کی ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ شرکت کریں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔




