خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے ڈینگی کے 163 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.محکمہ صحت کی مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 690 ہوگئی، رواں ہفتے ڈینگی کے ایک ہزار 454 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے.کوہاٹ ایک ہزار 23 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے. پشاور 316 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، محکمہ صحت
ڈینگی کی وجہ سے رواں سال اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی.




