قاہرہ: مصر نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر یمنی حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں خطرناک کشیدگی قرار دیا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنانے والے حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیںقاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں سعودی عرب کی حمایت کرے گا۔مصر نے واضح کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ قاہرہ کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی عرب قومی سلامتی کا بھی اہم حصہ ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے ساتھ رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔حوثیوں کے تازہ حملوں میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض توانائی تنصیبات پر آگ لگنے اور کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔




