ستمبر 6, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ناروے کے فرمانروا شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اپنی جانب اور پاکستانی عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کیا، نائب وزیراعظم نے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے پاکستان کی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو آنجہانی شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کردیا، عبدالعلیم خان 9 ستمبر کو اوسلو میں آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔