اگست 6, 2026

ویسٹ انڈیز کا انتظار مزید طویل، پاکستان کو محنت کا صلہ مل گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا اختتام 1-1 کی برابری پر ہوگیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز اور عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست 160 اور 24 رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔یہ گزشتہ تین سال کے عرصے میں بیرون ملک مسلسل 8 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی پہلی فتح ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا میں 0-3، جنوبی افریقا میں 0-2 اور بنگلادیش میں 0-2 کی وائٹ واش ہزیمت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم 26 سال بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے انتہائی قریب پہنچ کر بھی محروم رہ گئی۔ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریز 2000 میں جیتی تھی۔اس کے بعد سے کھیلی گئیں اب تک 9 سیریز میں سے 4 میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ 5 سیریز ڈرا ہوئیں۔