جولائی 24, 2026

ورلڈ کپ آئی سی سی سپر سیریز کا دفاع کرنے لگی

آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفکیشن کے لیے نئے ’’سپر سیریز‘‘ فارمیٹ کا دفاع کرنے لگی ہے۔کونسل نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے سپر سیریز فارمیٹ متعارف کرایا جس پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔سپر سیریز فارمیٹ میں 3 کم ترین رینکنگ والی ٹیمیں حصہ لیں گی اور 2 سائیڈز دو ہی میچز کھیلنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ورکنگ گروپ نے 2019 اور 2023 کی طرح 2027 کا ورلڈ کپ بھی صرف 10 ٹیموں تک محدود رکھنے کا جائزہ لیا تھا۔متعلقہ تجویز کو کئی ارکان کی حمایت بھی حاصل تھی لیکن آخرکار پہلے سے طے شدہ 14 ٹیموں کے فارمیٹ کو برقرار رکھا اور اس میں معمولی تبدیلیاں کیں۔