جولائی 18, 2026

جنگلاتی آگ سے آلودگی پر بھی ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگلاتی آگ سے امریکا میں بھی فضائی آلودگی پیدا ہونے پر کینیڈا کے ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی دی ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کینیڈا پر محصولات میں اضافہ کریں گے تاکہ جنگلاتی آگ سے دھوئیں کی آلودگی کی لاگت کو پورا کیا جا سکے جس نے امریکا کے بڑے حصوں کو متاثر کیا ہوا ہے۔کینیڈا اور شمالی مینیسوٹا سے جنگل کی آگ کے گھنے دھووں کی بادلوں کیوجہ سے پورے امریکا میں غیر صحت بخش ہوا کے معیار کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔کینیڈا کے وائلڈ لینڈ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق ہفتے تک کینیڈا میں 937 فعال آگ تھیں، جن میں سے زیادہ تر قابو سے باہر ہیں۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ جان بوجھ کر غفلت ہےیہور یہ ایک سالانہ واقعہ بنتا جا رہا ہے جس سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے.ٹرمپ نے کہا کہ اس آلودگی کی قیمت لازمی طور پر کینیڈا ٹیرف کی صورت میں ادا کرے گا۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر اپنے جنگلات کی دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ بنیادی جنگلات کے انتظام میں ناکام رہا ہے۔