جولائی 2, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت، قطر کا اہم بیان سامنے آ گیا

دوحا: قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم دونوں ممالک نے آئندہ دور کی بات چیت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق بدھ کو دوحہ میں قطری اور پاکستانی ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔ پاکستانیخبریںانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مذاکرات لیک لوسرن سمٹ کے نتائج کی بنیاد پر آگے بڑھائے گئے جبکہ تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کی تقریبات مکمل ہونے کے فوراً بعد مذاکرات کا اگلا دور جلد از جلد منعقد کیا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں منعقد ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق صبح 5 بجے مقامی وقت کے مطابق جنازے کی نماز ادا کی جائے گی، جس کی امامت ایران کے ایک سینئر شیعہ عالم کریں گے۔ادھر عراق کی پارلیمنٹ کے تقریباً 120 ارکان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو عراق لایا جائے تاکہ وہاں بھی ان کی نماز جنازہ اور آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔