جولائی 1, 2026

وزیر اعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کےلیے جاری منصوبوں و اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور افضال بھٹی مینجنگ ڈائیریکٹر اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ پاکستانیخبریںملاقات میں وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انکو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔