جون 30, 2026

کراچی: این آئی سی ایچ میں آتشزدگی، پورا میڈیسن وارڈ جل گیا

قومی ادارۂ صحت برائے اطفال کے میڈیسن وارڈ میں آتشزدگی کے باعث وارڈ مکمل طور پر جل گیا۔انتظامیہ کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل پر واقع میڈیسن وارڈ کو آگ لگتے ہی فوری طور پر خالی کروا لیا گیا تھا۔این آئی سی ایچ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے باعث بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔