آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کا میچ آج کھیلا جائے گا۔فاطمہ ثنا کی زیر قیادت گرین شرٹس مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں۔سنسنی خیز مقابلہ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلا جائے گا جہاں سعدیہ اقبال اور ندا ڈار سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔وہاں موجود بڑی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی وجہ سے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی پرجوش اور دبائو سے بھرپور ہونے کی توقع ہے۔دریں اثنا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا انجری کا شکار ہو گئیں، گزشتہ روز نیٹ پریکٹس میں ان کے دائیں گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔ عائشہ ظفر کے سیدھے شاٹ پر فالو تھرو کے دوران گیند فاطمہ کے گھٹنے پر لگی، فاطمہ ثنا نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب میں ٹھیک ہوں۔




