جون 10, 2026

گوگل کا کروم ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنیکا مشورہ

گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم میں موجود سنگین سکیورٹی کمزوری کو فکس کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک سکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنے کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔کمپنی نے بتایا کہ اس نئی اپ دیٹ میں درجنوں خامیوں کو فکس کیا گیا ہے جن میں سے ایک بہت سنگین سکیورٹی کمزوری ہے، جس سے ہیکرز ڈیٹا کو چوری کرسکتے ہیں۔گوگل نے اس بہت زیادہ سنگین سکیورٹی کمزوری قرار دیا ہے اور اسے CVE-2026-11645 کا نام دیا گیا ہے۔ہیکرز اس سکیورٹی کمزوری کے ذریعے ای میلز، ڈاکومنٹس، سیشن کوکیز یا دیگر حساس تفصیلات کو چوری کرسکتے ہیں۔سکیورٹی ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ گوگل ہیکرز کی جانب سے اس کمزوری کو استعمال کرنے سے آگاہ ہے اور ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے اسے فکس کیا جا رہا ہے۔کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے اپ ڈیٹ کو جاری کر دیا گیا ہے۔گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے اور اسی وجہ سے اس میں سکیورٹی خامیاں بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔