سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہےاور حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کی شکار مریضہ کو جناح اسپتال کراچی لایا گیا۔اسپتال حکام کے مطابق 35 سال کی مریضہ میں ہائیڈرو فوبیا اورریبیز کی دیگر علامات پائی گئی تھیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریضہ کے رشتہ دار اسے اپنے ساتھ لے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں کتے کے کاٹنے کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں اب تک ریبیز سے 10 اموات ہوچکی ہیں۔




