مئی 5, 2026

چین میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے

بیجنگ: چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے جو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں یوم مئی کے حوالہ سے پانچ روزہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لیے اسمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔یہ سائیکل سواروں کے اسٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وہ مصروف شاہراہوں پر گشت کرتے ہیں جس سے انسانی افسران پر کام کا بوجھ کم اور ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔