جون 22, 2026

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کا اضافہ

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو سال بھر میں صارف کی جانب سے دیکھی جانے والی ویڈیوز، موضوعات اور چینلز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے گا۔یوٹیوب ری کیپس نامی یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور اس میں سوشل میڈیا ایپس میںموجود اسٹوری اسٹائل فارمیٹ کو اپنایا گیا ہے۔اس فارمیٹ میں 12 مختلف کارڈز نظر آٗیں گے جن پر کلک کرکے سال بھر میں دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیوز کے بارے میں جان سکیں گے۔اس فیچر کو آپ یوٹیوب ایپ میں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے لیے ایپ اوپن کرکے نیچے موجود یو (you) ٹیب پر کلک کریں۔اگر آپ کا ری کیپ دستیاب ہوگا تو آپ کو سب سے اوپر ایک ری کیپ بینر نظر آئے گا۔اسی طرح آپ www.youtube.com/recap پر جاکر بھی اسے دیکھ سکتے ہیں، مگر ضروری ہے کہ کمپنی نے آپ کا ری کیپ تیار کر دیا ہو۔اگر آپ نے سال بھر میں کم از کم 10 گھنٹے تک موسیقی کو یوٹیوب پر سنا ہوگا تو کچھ میوزک سمریز میں ری کیپ کا حصہ ہوں گی۔یہ فیچر دنیا بھر میں دستیاب نہیں ہوگا بلکہ چند خطوں میں صارفین اس سے محروم رہیں گے۔اسی طرح بچوں کے اکاؤنٹس پر بھی یہ دستیاب نہیں ہوگا۔