جون 25, 2026

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کو نیٹس میں بولنگ کے دوران مچل اوون کی تیز شاٹ کلائی پر لگی جس سے ان کی کلائی میں فریکچر ہوگیا۔میکسویل کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیکل ٹیم میکسویل کے جلد صحت یاب ہونے کی توقع کر رہی ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 29 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہ ہوسکیں۔گلین میکسویل کی جگہ اب وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم اکتوبر کو ماؤنٹ مینگوئی میں کھیلا جائے گا۔