جون 29, 2026

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ راکٹ سے متعلق اہم پیشرفت

اسپیس ایکس نے مریخ جانے والے اسٹارشپ راکٹ کے اہم فلائٹ ٹیسٹ سے پہلے آخری بڑا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔راکٹ کی اپر اسٹیج نے ٹیکساس میں قائم اسپیس ایکس کی اسٹار بیس فیسیلیٹی پر بنے لانچ پیڈ پر اپنے چھ ریپٹر انجنز کا ایک اسٹیٹک فائر ٹیسٹ پرفارم کیا۔ جس کی لانچ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں متوقع ہے۔یہ دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین راکٹ کا گیارہواں فلائٹ ٹیسٹ ہوگا، جس سے اسپیس ایکس کے باس ایلون مسک 2029 میں خلانوردوں کو مریخ پر بھیجنے کے لئے پُر امید ہیں۔ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر چاند کی سطح پر عملے اور کارگو کو بھیجنے کے لیے بھی اسٹارشپ کو تیار کیا جا رہا ہے۔اگلا فلائٹ ٹیسٹ پچھلی دو اسٹارشپ پروازوں کی طرح ہی ہوگا۔ جس میں اپر اسٹیج اسٹار بیس سے لانچ کیا جائے گا اور وہ بحر ہند میں آکر گرے گا۔