مئی 1, 2026

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخوستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا، کمرہ عدالت میں عدالتی اسٹاف آکر بیٹھ گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں میں متعدد مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس، شادماں حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاو گھیراؤ، جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلاہ گھیراؤ، مغلپورہ جلاو گھیراؤ ، راحت بیکر ی اور شیر پاؤ پل کیس شامل ہے۔