اپریل 21, 2026

اظہر محمود پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق اظہر محمود ہیڈ کوچ کیلیے درخواست جمع کروائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 مئی تک ہیڈ کوچ کیلیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔اظہر محمود ایک سال سے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہیں،سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا پی سی بی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اظہر محمود اب ہیڈ کوچ بن کر پاکستان ٹیم کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں۔