سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانیکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں کو ناکام بنانیکے لیے پرعزم ہیں۔




